تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

پراٹھا ماسٹرکی قسمت جاگ اٹھی ،پی سی بی نے طلب کرلیا

  10 جنوری‬‮ 2017   |    02:55     |     کھیل

کراچی(ڈیلی آزادنیوز ڈیسک)ارشد میکر کے بعد پراٹھا ماسٹر حنان خان کی قسمت بھی جاگ اٹھی ،حنان خان کو پاکستان نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں طلب کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی دکان پر پراٹھے لگانے والے کے حنان خان کی قسمت بھی جاگ اٹھی ہے جبکہ ان کوپی ایس ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈایٹرز میں بھی شامل کیا جاچکا ہے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی حنان خان کے ٹیلنٹ کو سراہا۔ حنان خان اچکزئی کو پریکٹس کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں طلب کرلیا گیا ہے ۔دریں اثناء حنان خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب انہیں بورڈ کی طرف سے فون کال آئی تو انہیں پہلے تو یقین نہیں

آیا لیکن پھر اللہ کا شکر ادا کیا کہ میری قسمت جاگ اٹھی ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں پاکستان کیلئے کھیلوں گا اور ملک و قوم کا نام روشن کروں گا ، انہوں نے کہاکہ پریکٹس کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈیمی میں مجھے بلایا گیا ہے اور جلد وہاں جا رہا ہوں

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>