تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

والدہ کی ناساز طبعیت ، سرفرازاحمدنے بھی وطن واپسی کی تیاری کرلی

  10 جنوری‬‮ 2017   |    04:34     |     کھیل

برسبین (ڈیلی آزادنیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور ٹی ٹوئنٹی کپتان سرفراز احمد والدہ کی طبیعت خرابی کے باعث آسٹریلیا کے دورے سے واپس آرہے ہیں محمد عرفان بھی والدہ کے انتقال کے باعث آج رات پاکستان پہنچ رہے ہیں ۔ پی سی بی زرائع کے مطابق وکٹ کیپر سرفراز احمد کے والدہ کے طبیعت خرابی کے باعث پاکستان واپس آرہے ہیں ان کی واپسی کے پی سی بی نے بھی تصدیق کردی ہے مگر ان کے متبادل کا اعلان نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز کے لئے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور عمر اکمل بھی موجود ہیں واضح رہے کہ اس سے قبل فاسٹ باولر محمد عرفان بھی والدہ کے انتقال کے باعث آسٹریلیا سے پاکستان کے لئےروانہ ہوچکے ہیں اور آج رات دس بجے لاہور ائیرپورٹ پر اتریں گے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>