تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

قومی ٹیم کوایک اوربڑا دھچکا، اہم ترین کھلاڑی کی وطن واپسی

  10 جنوری‬‮ 2017   |    07:12     |     کھیل

برسبین (ڈیلی آزادنیوز ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک اور دھچکا لگ گیا ہے، نائب کپتان سرفراز احمد والدہ کی علالت کے باعث وطن واپس آ رہے ہیں۔کرکٹرکے قریبی ذرائع کے مطابق سرفرازکی والدہ کواتوارکے روزکراچی کے نجی اسپتال میں پتے کی سرجری کیلئے داخل کیا گیا جس کے بعد ان کی طبیعت بگڑگئی اوروہ تاحال اسپتال میں زیرعلاج ہیں جس کے باعث قومی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان اوروکٹ کیپرسرفراز احمد آسٹریلیا سے وطن واپس آ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرزنے کہا ہے کہ اگر ان کی طبیعت شام تک بہتر نہ ہوئی تو انہیں وینٹی لیٹرپرمنتقل کردیا جائے گا۔ طبیعت شدید بگڑنے کے سبب سرفرازاحمد اگلی دستیاب فلائٹ سے پاکستان واپس آرہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی سرفرازاحمد کی جگہ ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کامران اکمل کو آسٹریلیا بھیجنے پر غورکررہی ہے تاہم اس بارے میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ محمد رضوان کی شکل میں پہلے ہی ایک وکٹ کیپر ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کھیل خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>