تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

دورہ پاکستان سے متعلق ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے واضح اعلان کردیا

  10 جنوری‬‮ 2017   |    07:56     |     کھیل

جمیکا(نیوز ڈیسک)ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے واضح کردیا ہے کہ وہ پاکستان کے دورے سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرتے وقت اپنی سکیورٹی ٹیم کی رپورٹ پر انحصار کرے گا۔واضح رہے کہ فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بین الاقوامی کرکٹرز کو متنبہ کیا ہے کہ وہ سپر لیگ کے فائنل کے لیے لاہور جانے سے گریز کریں کیونکہ پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال اب بھی بہتر نہیں ہے۔ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کرکٹ بورڈ کے صدر عظیم بصارت کا کہن

ا ہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے پہلے ہی اعلان کر رکھا ہے کہ وہ اپنی سکیورٹی ٹیم پاکستان بھیجے گا تاکہ وہ صورتحال کا جائزہ لے سکے۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے فوراً بعد ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے دعوت دے رکھی ہے۔عظیم بصارت نے فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا) کی رپورٹ کے تناظر میں کہا کہ یہ معاملہ بہت حساس ہے اسی لیے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ اپنی سکیورٹی ٹیم پاکستان بھیج رہا ہے۔’اس سکیورٹی ٹیم کی قیادت مینیجر آپریشن رولینڈ ہولڈر اور سکیورٹی کے سربراہ پال سلوو کر رہے ہیں اور فیکا کی تشویش کے باوجود ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ اپنے سکیورٹی ماہرین کی رپورٹ پر انحصار کرے گا؟‘عظیم بصارت کا کہنا ہے کہ ان کی ذاتی رائے میں سیریز کے امکانات ختم نہیں ہوئے ہیں اور اگر پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کی سکیورٹی کی ضمانت دے دیتا ہے تو یہ میچز ہوسکتے ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>