تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

پاک ، ویسٹ انڈیز کرکٹ سیریز کا شیڈول جاری

  12 جنوری‬‮ 2017   |    01:23     |     کھیل

بارباڈوس، لاہور(ڈیلی آزاد نیوز ڈیسک )ویسٹ انڈیز کی ٹیم رواں سال مارچ سے سات ہفتوں کیلئے پاکستانی ٹیم کی میزبانی کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی20، تین ایک روزہ اور تین ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔یہ پاکستان کا 2013 کے بعد سے ویسٹ انڈیز کا پہلا دورہ ہو چگا جہاں گزشتہ دورے میں گرین شرٹص نے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز 3-1 سے جیتنے کے ساتھ ساتھ ٹی20 سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا جبکہ 2011 کے بعد سے دونوں ٹیموں کے درمیان کیرریبیئن جززائر میں پہلی ٹیسٹ سیریز ہو گی۔لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ تمام تر قیاس آرائیوں اور دونوں ممالک کے بورڈز کے درمیان گفتگو کے باوجود ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان

کے حوالے سے کوئی معاہدہ منظر عام پر نہیں آیا۔پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے عندیہ دیا تھا کہ ویسٹ انڈین ٹیم رواں سال مارچ میں ویسٹ انڈین ٹیم دو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کیلئے لاہور آئے گی لیکن فیکا نے پاکستان کو غیرمحفوظ قرار دیتے ہوئے کھلاڑیوں پاکستان کا رخ نہ کرنے کیلئے خبردار کر کے اس دورے پر کاری ضرب لگائی تھی۔دورے کیلئے ضروری تھا کہ دونون ملکوں کے درمیان معاہدے کو ویسٹ انڈین پلیئرز ایسوسی ایشن منظور کرے اور پھر کلیئرنس بھی دی جائے۔پاکستان کے دورہ ویسٹ انڈٰز کا آغاز 31 مارچ کو پورٹ آف اسپین میں ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہو گا اور پھر دوسرا ٹی20 بھی دو اپریل کو یہیں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ میچوں کی سیریز پروویڈنس میں کھیلی جائے گی جو 7، 9 اور 11 اپریل کو میچز کی میزبانی کرے گا۔22 اپریل سے کنگسٹن میں پہلے ٹیسٹ میچ قبل پاکستان ایک سہ روزہ ٹور میچ بھی کھیلے گا جس کے بعد سیریز کے بقیہ دونوں میچز برج ٹاؤن اور رسیو میں کھیلے جائیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال دونوں ملکوں کے درعمیان متحدہ عرب امارات میں تینوں فارمیٹس کی سیریز کھیلی گئی تھی جس میں مہمان ٹیم کو شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا لیکن ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں کریگ بریتھ ویٹ نے جرات مندانہ بیٹنگ کی بدولت اپنی ٹیم کو پانچ وکٹ کی فتح سے ہمکنار کرایا تھا

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کھیل خبریں

تازہ ترین تصاویر


>