تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ۔۔۔ شاہد آفریدی نے معاہدہ کرلیا

  12 جنوری‬‮ 2017   |    01:00     |     کھیل

کراچی(نیوز ڈیسک)سابق کپتان شاہد آفریدی نے ہانگ کانگ ٹی ٹونٹی بلٹز ایونٹ کیلئے کولون کینٹنز سے معاہدہ کر لیا ہے۔ 36 سالہ آل راؤنڈر رواں سال مارچ میں ہونے والے ہانگ کانگ ٹی ٹونٹی بلٹز ٹورنامنٹ کیلئے معاہدہ کرنے والے پہلے انٹرنیشنل سٹار ہیں حالانکہ ایونٹ کے منتظمین نے مزید بڑے ناموں سے معاہدے کی توقع ظاہر کی ہے۔ واضح رہے کہ کولون کینٹنز گزشتہ سال پہلی بار کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کی مشترکہ فاتح ہے

جس نے رواں سال کیلئے پاکستانی سپر سٹار کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔ ماضی میں ہانگ کانگ سکسز ایونٹ میں کھیلنے والے شاہد آفریدی بھی کولون کینٹنز کی نمائندگی کیلئے پرجوش ہیں، جن کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایونٹ کے متعلق کافی کچھ سنا ہے اور وہ ماحول، شائقین کی محبت اور میزبانی کا لطف اٹھانا چاہتے ہیں

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
83%
ٹھیک ہے
17%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>