تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

پہلاون ڈے! پاکستان اور آسٹریلیا کب مدمقابل ہونگے؟ وقت بارے پتہ چل گیا

  12 جنوری‬‮ 2017   |    01:04     |     کھیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں کلین سوئپ کے بعد ٹیم اگلے امتحان کےلیے تیار ہے ،پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے کل برسبین میں کھیلا جائے گا ۔پاکستانی شاہین اظہر علی کی قیادت میں میدان میں اتریں گے۔ اظہر علی کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں براہ راست جانے کے لیے اس ون ڈے سیریز کی اہمیت سےواقف ہیں۔پاکستان ٹیم کو سیریز کے آغاز سے پہلے ہی بڑا دھچکا وکٹ کیپر سرفراز احمد اور محمد عرفان کی

واپسی سے لگا۔محمد عرفان والدہ کے انتقال اور سرفراز احمد والدہ کی بیماری کی وجہ سے وطن واپس آچکے ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 93 ایک روزہ انٹرنیشنل میچز کھیلے جاچکے ہیں، جن میں58 میںآسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی اور 31 پاکستان کے نام رہے جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا۔آسٹریلوی گراؤنڈ زمیں پاکستان نے51 میں سے 16 میں فتح حاصل کی جبکہ33 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔آسٹریلیا نےپاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں تین۔صفر سے کامیابی حاصل کی تھی

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کھیل خبریں

تازہ ترین تصاویر


>