تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

محمد عامر کا ٹیسٹ کرکٹ کو خیر باد کہنے پر غور شروع

  10 مئی‬‮ 2017   |    02:32     |     کھیل

کراچی(ویب ڈیسک)ذرائع کے مطابق فاسٹ بالر محمد عامر مختصر فارمیٹ کے کیریئر کی طوالت کیلئے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنا چاہتے ہیں کیونکہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں ان کی واپسی امیدوں کے مطابق نہ ہو سکی جس کی وجہ سے انہیں مسلسل کڑی تنقید کا بھی سامنا ہے۔ محمد عامر کو 19 سال کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ میں آنے کا موقع ملا۔ ان کی سوئنگ باؤلنگ نے دنیا بھر کے بلے بازوں کے قدم اکھاڑ دیئے لیکن دنیائے کرکٹ میں انتہائی کم وقت میں شہرت پانے والے محمد عامر اتنی ہی تیزی سے تنازعات کے چنگل میں پھنس کر کرکٹ سے دور ہو گئے۔ 2010 کے دورہ انگلینڈ کے دوران انہیں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے انہیں جیل میں بھی رہنا پڑا۔

ان کے ساتھیوں محمد آصف اور سلمان بٹ کو بھی سزا ہوئی مگر کم عمری کی وجہ سے محمد عامر کو سزا میں رعایت دی گئی۔ محمد عامر سزا ختم ہونے کے بعد گزشتہ دنوں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں ان ایکشن نظر آئے لیکن ان کی کارکردگی میں پہلے والی بات نظر نہ آئی اور ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی وہ وکٹوں کیلئے ترستے نظر آئے۔ ان کی گیندوں کی رفتار اور سوئنگ کرنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوئی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>