تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

افغانستان کاپاکستان آکر کرکٹ کھیلنے سے انکار

  12 مئی‬‮ 2017   |    11:01     |     کھیل

لاہور(ویب ڈیسک)ویسٹ انڈیز اوربنگلادیش کے بعد افغانستان نے بھی پاکستان آکر کرکٹ کھیلنےسےانکارکردیاتاہم نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کی آمادگی ظاہر کردی۔ پی ایس ایل کیلئے غیرملکی کھلاڑی سیکیورٹی خدشات کے باعث نہیں آتے، افغانستان نے موجودہ حالات کو جوازبنالیا۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے پی سی بی کی دیگربورڈز کے ساتھ افغانستان کرکٹ بورڈ سے بھی بات چیت جاری ہے

لیکن دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث افغانستان کا دورہ پاکستان مشکل ہوگیا ہے۔ بی بی سی کو انٹرویو میں افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین عاطف مشال کہتے ہیں کہ فی الحال پاکستان نہیں آسکتے،کرکٹ ڈوپلومیسی سے تعلقات میں بہتری آئے گی، نیوٹرل وینیوپرکھیلنےکیلئےتیارہیں۔ افغان بورڈ کے سربراہ نے خواہش ظاہرکی کہ پاکستانی ٹیم کابل آکرکھیلے، انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان ٹیم کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ عاطف مشال نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ یونس خان نے بیٹنگ کنسلٹنٹ کیلئے رضامندی ظاہرکی ہےتاہم ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے ان سے بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق،یونس خان نے خبر کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا کہ افغان ٹیم کی کوچنگ میں کوئی دلچسپی نہیں ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>