تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

قومی ٹیم کا آرڈر کیا گیا چکن حقیقت میں کیا چیز نکلی

  15 مئی‬‮ 2017   |    10:31     |     کھیل

ڈومینیکا (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز پر ان دنوں جزیرے ڈومینیکا میں موجود ہے اور سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے۔ یونس خان اور مصباح الحق اپنے کیرئیر کاآخری ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں ۔اس لحاظ سے یہ ٹیسٹ میچ اور یہ گراﺅنڈ بہت یادگار ہے اور تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔لیکن اس جزیرے کیکچھ اور بھی یادیں پاکستانی ٹیم سے وابستہ ہیں۔ اور یہ ایسی یادیں ہیں جنھیں سوچ کر قومی ٹیم کے کچھ سابق کھلاڑی آج بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جاتے ہیں۔ یہ 1976-77کے زمانے کی بات ہے۔ مشتاق محمد کی قیادت میں قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف 5ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیل رہی تھی اور شجاع الدین کی دعوت پرٹیم دپہر کے کھانے کےلئے ہوٹل پہنچی تو باہم مشاورت سے مینیو لسٹ دیکھنے کے بعد تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز نے "ماﺅنٹین چکن "کی ڈش منگوانے پر اتفاق کیا۔

تھوڑی ہی دیر میں ویٹر ٹیم کو آرڈر کی ہوئی ڈش"ماﺅنٹین چکن "لے آیا۔ تاہم ڈھکن اٹھانے کے دوران ہی کرنل شجاع اپنی جگہ سے اچھل پڑے ۔کیونکہ سامنے جو برتن موجود تھا اس میں چکن نام کی کوئی چیز موجود نہیں تھی بلکہ ایک روسٹ کیا ہوا جنگلی مینڈک پڑا تھا۔ کرنل شجاع اور دیگر کھلاڑیوں کو ابکائیاں آنا شروع ہو گئیں انھوں نے فوری طور پر ویٹر کو بلوایا اور پوچھا کہ تمھیں کیا لانے کو کہا تھا اور یہ کیا ہے۔ جس پر ویٹر نے جواب دیا کہ آپ نے ماﺅنٹین چکن لانے کو کہا تھا اور یہ ماﺅنٹین چکن ہی ہے۔تب کھلاڑیوں کو سمجھ میں آیا کہ اس جنگلی مینڈک کی ڈش کو دراصل میں پہاڑی مرغ کا نام دیا گیا ہے جس سے وہ دھوکا کھا گئے ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کھیل خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>