تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

باکسر عامر خان کا موبائل نمبر ہیک کر لیا گیا

  16 مئی‬‮ 2017   |    02:04     |     کھیل

دبئی(ویب ڈیسک)اکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی سائبر حملے کی زد میں آ گئے ہیں۔ مشہور باکسر کا موبائل نمبر ہیک کر لیا گیا۔ عامر خان نے منگل کے روز سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج دن دو بجے سے میرا موبائل نمبر ہیک کر لیا گیا ہے لہذا میرے نمبر پر میسجز یا کال نہ کریں۔ اس حملے کے بعد عامر خان اور ان کی بیوی نے دبئی کے پولسی اسٹیشن میں رپورٹ درج کروائی کہ ان کا موبائل نمبر ہیک کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے گشتہ دنوں دنیا بھر میں کئی اداروں کو تاوان وصول کرنے کی خاطر شدید سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے جس سے ہزاروں مقامات پر کمپیوٹر لاک ہو گئے۔ ان اداروں سے کمپیوٹر کھولنے کے لیے تین سو ڈالر بِٹ کوئن کی شکل میں تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔ امریکہ، برطانیہ، چین، روس، سپین، اٹلی اور تائیوان سمیت 100 ملکوں میں اس حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>