تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

ڈوپنگ کے جرم میں سزا ، فرنچ اوپن ٹورنامنٹ نے شراپووا کو صاف انکار کر دیا

  17 مئی‬‮ 2017   |    02:07     |     کھیل

ماسکو(ویب ڈیسک) عالمی چیمپیئن ماریہ شراپووا کو فرینچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ انتظامیہ نے وائلڈ کارڈ انٹری دینے سے انکار کر دیا، انکا کہنا تھا کہ ڈوپنگ کے جرم میں سزا کاٹنے کے بعد آنے والوں کے لیے وائلڈ کارڈ نہیں۔فرنچ اوپن ٹورنامنٹ انتظامیہ نے دو مرتبہ کی عالمی چیمپیئن ماریا شیراپووا کو ٹورنامنٹ میں وائلڈ کارڈ انٹری نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ روسی ٹینس اسٹار پر ممنوعہ ادویات کے استعمال کے جرم میں 15 ماہ کی پابندی لگنے کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔فرینچ ٹینس فیڈریشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ انجری کے بعد واپس آنے والے کھلاڑیوں کے لیے تو وائلڈ کارڈ انٹری ہے

، لیکن ڈوپنگ کے جرم میں سزا کاٹنے کے بعد آنے والوں کے لیے وائلڈ کارڈ نہیں۔یاد رہے کہ ٹینس کے فرینچ اوپن مقابلوں کا آغاز 28 مئی سے ہو رہا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>