تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

پاکستان کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوا ہوں‘ ویرات کوہلی

  16 جون‬‮ 2017   |    10:16     |     کھیل

برمنگھم(ویب ڈیسک)بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا کہناہےکہ چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی کارکردگی میں یکسر تبدیلی نے انہیں بھی بہت متاثر کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق بنگلہ دیش کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں جیت کے بعد ایبسٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ویرات کوہلی نےکہاکہ پاکستان کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ بھارتی کپتان کا کہناتھاکہ پاکستان ٹیم کو اس بات کا سہرا جاتا ہے کہ انہوں نے چیزوں کو یکسر بدل کر رکھ دیا۔ ان ٹیموں کو شکست دی جو ان کے مقابلے میں بہت مضبوط نظر آ رہی تھیں۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ پاکستان جس طرح بحیثیت ٹیم گراؤنڈ میں کارکردگی دکھا رہا ہے اس سے ان میں ایک یقین نظر آ رہا ہے لیکن ہم اس بارے میں زیادہ نہیں سوچیں گے اور وہی کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میں فائنل میچ کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دینا چاہتا لیکن ہم اس میچ کو ہرگز آسان نہیں لیں گے اور میچ کےلیے بھرپور تیاری کے ساتھ اتریں گے۔ واضح رہےکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایونٹ کا فائنل اتوار کو اوول میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
80%
ٹھیک ہے
20%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کھیل خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>