تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

یادگار لمحہ، گیارہ سال قبل سرفراز کی قیادت میں‌ شاہینوں نے فتح اپنے نام کی تھی

  17 جون‬‮ 2017   |    10:50     |     کھیل

لندن(ویب ڈیسک) پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد 2008 میں انڈر 19 ٹیم کی سربراہی کرتے ہوئے بھارتی سورماؤں کو پچھاڑ چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے تحت انڈر 19 ورلڈ کپ کے مقابلے 2006 میں منعقد ہوئےجس میں دنیا بھر کی ٹیموں نے حصہ لیااور عمدہ کھیل کا مظاہرہ پیش کیا۔پاکستان کی جانب سے 2006 میں انڈر 19 ٹیم کی کپتانی سرفراز کے پاس تھی

، ۔پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ پیش کیا اور فائنل روایتی حریفوں کے درمیان کولمبو کے میدان میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے مخالف ٹیم کو تین وکٹ سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔انڈر 19 کے مقابلے کی خوبصورتی یہ تھی کہ اس میں موجودہ انٹرنیشنل ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے عمدہ کپتانی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم نے ٹورنامنٹ کے تمام ہی میچز میں فتوحات اپنے نام کی۔گیارہ سال بعد تاریخ اپنے آپ کو دہرانے جارہی ہے، سرفراز قومی ٹیم جبکہ روایتی حریف کے ساتھ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل اتوار کے روز برطانیہ کے گراؤنڈ میں ہونے جارہا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کھیل خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>