تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

سرفراز احمد کے بیٹے کی دھونی کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی

  18 جون‬‮ 2017   |    12:02     |     کھیل

اوول(ویب ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی کا فائنل ،لمحے جیسے تھم سے گئے ہوں ،پل پل گزرتے لمحوں کے ساتھ شائقین کی نبض بھی تیز سے تیز تر ہوتی جاتی ہے ۔تاہم میچ ایک طرف دونوں ممالک کے کرکٹ کے کھلاڑی ایک دوسرے سے کتنی چاہت رکھتے ہیں اس کی اعلیی مثال دیکھنے میں آئی ہے بھارت کے سابق کپتان مہیندر سنگھ دھونی کی طرف سے ۔

تفصیلات کے مطابق مہیندر سنگھ دھونی کی ٹویٹر پر ایک تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں اس نے اپنی گود میں پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے بیٹے کو اٹھا یا ہواہے ۔ تصویر میں سرفراز کے بیٹے کو بڑے اطمینان سے دیکھا جاسکتاہے ، کرکٹ ماہرین کا کہناہے کہ کرکٹ کو ہم جنگ بنا لیتے ہیں جبکہ یہ ایک جنٹلمین کھیل ہے ۔ پاک بھارت میچوں میں جہاں شائقین کرکٹ ایک ایک بال پر سانس روک لیتے ہیں وہیں کھلاڑیوں کی آپس میں محبت دیکھنے کے قابل ہوتی ہے ۔ کیونکہ یہ کھیل ہے جنگ نہیں ۔، واضح رہے اس سے پہلے ویرات کوہلی نے پاکستانی کرکٹ کھلاڑی شاہد آفریدی کے لیے شرٹ بھجوائی تھی ۔ جس پر دستخط بھی کیئے ہوئے تھے ۔ اسلیئے اعصاب کی جنگ ایک طرف اور دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کی ایک دوسرے کے ساتھ دوستی اور محبت کی مثالیں ایک طرف ہیں ۔ جو کہ کرکٹ کا حسن کہلاتی ہیں ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>