تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست، بھارتی عوام آپے سے باہر

  19 جون‬‮ 2017   |    10:47     |     کھیل

ممبئی(ویب ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی عوام نے غصے میں آکر اپنا ٹی وی توڑا تو کسی نے کھلاڑیوں کی تصاویر نظر آتش کرڈالیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی چیمئنز ٹرافی میں پاکستان کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد حکومت نے کھلاڑیوں کے گھروں پر ممکنہ حملوں کے پیش نظر

سیکیورٹی سخت کردی۔بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی کے گھر پر اسپیشل کمانڈوز تعینات کردیے گئے اور انہیں احکامات دیے گئے ہیں کہ اگر کوئی بھی مشتعل شخص حملے کی کوشش کرے اُسے ناکام بنا دیں۔دوسری جانب بھارتی میڈیا نے غصے سے بھرے کرکٹ شائقین کی تصاویر بھی شائع کی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی عوام اپنے ہی کھلاڑیوں جن کی کل تک تعریف کرتے نہیں تھک رہے تھے آج اُن ہی کی تصاویر نظر آتش کرنے لگے۔دوسری جانب کھلاڑیوں کے گھروں پر مشتعل افراد کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر مقامی حکومتوں نے خصوصی کمانڈوز کے دستے تعینات کردیے گئے ہیں، وکٹ کپیر مہندرا سنگھ دھونی کے گھر پر پولیس کے خصوصی دستے حفاظت کے لیے پہنچ چکے ہیں۔یاد رہے ماضی میں بھی پاک بھارت میچ میں بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد کھلاڑیوں کے گھروں پر مشتعل افراد کی جانب سے حملے کیے جاچکے ہیں، کوکلتہ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت میں شدید ہنگامے پھوٹ پڑے تھے جس کے بعد مختلف علاقوں میں آرمی طلب کی گئی تھی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>