تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

کل کونسے 2کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی لیکر شہر قائد پہنچ رہے ہیں ؟ نام بارے جان کر آپ یقین نہیں کرینگے

  19 جون‬‮ 2017   |    06:47     |     کھیل

اسلام آباد (ڈیلی آزاد نیوز ڈیسک )چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کپتان سرفراز احمد اور فاسٹ بولر رومان رئیس ٹرافی کے ہمراہ منگل کی صبح کراچی پہنچیں گے۔ چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم ٹولیوں کی شکل میں وطن واپس پہنچے گی ذرائع کے مطابق دبئی سے لاہور سیکٹر پر ٹکٹیں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑی ایک ساتھ لاہور نہیں آسکیں گے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق فخر زمان پشاور، شاداب خان اور عماد وسیم اسلام آباد جبکہ

حارث سہیل دبئی سے سیالکوٹ جائیں گے۔ محمد عامر، جنید خان، محمد حفیظ، شعیب ملک اور اظہر علی ابھی لندن میں ہی قیام کریں گے ۔پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کا غیر ملکی کوچنگ اسٹاف چھٹیوں پر اپنے اپنے وطن روانہ ہو رہا ہے، جو 20 جولائی کو پاکستان واپس آئیگا۔جولائی کے آخر میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایبٹ آباد میں بوٹ کیمپ لگایا جائے گا۔ لندن میں رکنے والے کھلاڑی اگلے دو تین روز میں اپنے اپنے شہر پہنچیں گے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>