تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

وطن واپسی سے قبل حسن علی کا مداحوں کے نام اہم پیغام

  19 جون‬‮ 2017   |    08:20     |     کھیل

لندن (ڈیلی آزاد نیوز ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گولڈن بال بوائے اور مین آف دی ٹورنامنٹ حسن علی نے وطن واپسی سے قبل اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں آ رہا ہوں۔وطن واپسی سے قبل مداحوں کے نام ایک پیغام میں حسن علی نے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں واپس آ رہا ہوں، گوجرانوالہ کے باسیو! ٹیم پاکستان کو چیمپئن بنانے کے بعد واپس آ رہا ہوں اور آپ کا پیار دیکھنا چاہتا ہوں۔سوشل میڈیا پر ایک اور پیغام میں انہوں نے لکھا

کہ یہ ٹورنامنٹ بہت شاندار رہا، بہت جذباتی لمحہ ہے، چاہتا تھا کہ میری وجہ سے فیملی کا سر فخر سے بلند ہو لیکن مجھے امید ہے کہ اپنی کارکردگی سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کرنے میں کامیاب رہا۔حسن علی نے مزید لکھا کہ بھارت کے ہاتھوں پہلے میچ میں شکست کے بعد کہا گیا کہ ہم گھر واپس جائیں گے لیکن ہم نے کہا کہ چیمپنز ٹرافی ساتھ لے کر جائیں گے، ہر کسی نے کہا کہ ہمارا ایونٹ میں پیشقدمی کا کوئی چانس نہیں، ہم نے ایک زخمی شیر کی طرح لڑنے کا فیصلہ کیا، ہماری فتح قوم کیلیے عید کا تحفہ ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین تصاویر


>