تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

آئی سی سی نے ٹیم آف چیمپیئنز کا اعلان کردیا

  19 جون‬‮ 2017   |    09:19     |     کھیل

اسلام آباد (ڈیلی آزادنیو زڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ٹیم آف چیمپیئنز کا اعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق (آئی سی سی ) نے ٹیم آف چیمپیئنز کا اعلان کر دیا اس ٹیم میں 4 پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، ٹیم کی کپتانی سرفراز احمد کریں گے۔آئی سی سی کی جانب سے چیمپیئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں پر

مشتمل ٹیم آف چیمپیئنز کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں چار پاکستانی ، تین بھارتی، تین انگلش اور ایک ایک بنگالی و کیوی کھلاڑی شامل ہیں۔ٹیم آف چیمپیئنز کی کپتانی قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کریں گے جبکہ پاکستان کے فخر زمان، حسن علی اور جنید خان بھی اس ٹیم میں شامل ہوں گے۔ بھارت کی جانب سے بھارتی کپتان ویرات کوہلی، شکھر دھون اور بھونیشور کمار جبکہ انگلینڈ کے جوئے روٹ، بین سٹوکس اور عادل راشد کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے ۔ بنگلہ دیش کی طرف سے واحد کھلاڑی تمیم اقبال جبکہ نیوزی لینڈ کے بلے باز کین ولیمسن بھی اس ٹیم کا حصہ ہوں گے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو بارہویں کھلاڑی کے طور پر ٹیم آف چیمپیئنز میں شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سٹیون سمتھ، گریم سمتھ، کمار سنگاکارا سمیت انٹرنیشنل کرکٹرز پاکستان کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر شاہینوں کی غیر معمولی کارکردگی کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے اور کہا کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنا پاکستان کا بڑا کارنامہ ہے، ٹائٹل جیتنے پر ہم گرین شرٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے نئے ٹیلنٹ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی پیداوار قرار دے دیا۔ پاکستان نے روایتیحریف بھارت کو فائنل میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 180 رنز کے واضح مارجن سے ہرا کر پہلی بار چیمپئنز ٹرافی جیت کر نئی تاریخ رقم کی۔ پاکستان کی بھارت کے خلاف شاندار فتح پر انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گرین شرٹس کے کھلاڑیوں کی خوب تعریف کی۔سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کہا کہ پاکستان کا ڈومیسٹک کرکٹ اسٹریکچر زیادہ مضبوط نہیں، گزشتہ دس برس سے وہاں پر انٹرنیشنل کرکٹ بھی نہیں ہو رہی اور نہ ہی مہنگی اکیڈمیاں ہے اس کے باوجود اس کا چیمپئنز ٹرافی جیتنا بڑی کامیابی ہے جس پر پاکستانی کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں۔سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے کہاکہ پاکستان نے تمام شعبوں میں بھارت کو آئوٹ کلاس کیا اور بہترین کرکٹ کھیل کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا جس پر میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں، جنوبی افریقین ٹیم کے سابق کپتان گریم سمتھ پاکستان نے بالکل ویسے ہی کھیلا جیسے چیمپئنز کو کھیلنا چاہیے اور انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔آسٹریلوی قائد سٹیو اسمتھ بھی پاکستان کی شاندار پر فارمنس پر تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور کہا کہ پاکستان نے امید کے مطابق عمدہ کھیل پیش کیا اور فتح حاصل کی۔کمار سنگاکارا نے بھارت کے خلاف فتح پر گرین شرٹس کو مبارکباد پیش کی۔ ڈیرن سیمی نے بھی پاکستان کو جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے شاندار کارکردگی دکھانے والے نوجوان کھلاڑیوں فخر زمان اور حسن علی کو پاکستان سپر لیگ کی پیداوار قرار دیا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
94%
ٹھیک ہے
6%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین تصاویر


>