تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

سسٹم ٹھیک ہو جائے تو موجودہ قومی کرکٹ ٹیم سپرون ٹیم بن سکتی ہے،عمران خان

  19 جون‬‮ 2017   |    08:58     |     کھیل

کراچی (ڈیلی آزاد نیوز ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھارت کیخلاف جیت پر سرفراز احمد اور ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جیت نے سب کو متحد کر دیا، جیت پرہر جگہ خوشیاں منائی گئیں،موجودہ ٹیم ماضی کی ٹیموں سے اچھی ہو سکتی ہے،اگر سسٹم ٹھیک ہو جائے تو پاکستان ٹیم دنیا کی سپرون ٹیم بن سکتی ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فخر زمان کی کارکردگی نے ثابت

کر دیا کہ ہمارے پاس بہترین ٹیلنٹ موجود ہے اور شاید ہی کسی ملک میں ایسا ٹیلنٹ ہو جتنا پاکستان میں ہے ، فخر زمان جس طرح کھیلا ہے وہ قابل تحسین ہے ۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں تاہم جس طرح ہمارے دیگر ادارے تباہ ہیں اسی طرح کھیل کا بھی برا حال ہے ، نجم سیٹھی جسے لوگ کرکٹ کا سسٹم ٹھیک نہیں کر سکتے ۔ دنیا کے کسی ملک میں وزیر اعظم کرکٹ کا سرپرست اعلی نہیں ۔عمران خان نے کہا کہ پاناما فیصلہ کن کیس ہے جس سے یہ طے ہو گا کہ پاکستان کس طرف جائے گا ۔جے آئی ٹی کی کارروائی پر شور مچانے کی وجہ یہ ہے کہ انہیں پتہ ہے اگر فیصلہ نوازشریف کے خلاف آیا تو ہماری بھی باری آجائے گی ۔سسٹم ڈی ریل ہونے کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرپشن سسٹم کو ڈی ریل کر رہی ہے ۔پاکستان میں کرپشن کا بھی خوفناک ٹیلنٹ ہے ۔اگر آصف زرداری اور نواز شریف کے نیچے فرشتے بھی دیدیں تب بھی کرپشن نہیں رکے گی ۔کرپشن رکے گی اگر ادارے کمزور اور طاقتور میں امتیاز نہیں کریں گے ۔سپریم کورٹ نے کہا نوازشریف نے اپنی کرپشن بچانے کیلئے سارے ادارے تباہ کیے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>