تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

قومی کھلاڑی فخر زمان نے بھارت کیخلاف فائنل میں سنچری سکور

  19 جون‬‮ 2017   |    09:38     |     کھیل

لاہور (ڈیلی آزادنیوزڈیسک) قومی کھلاڑی فخر زمان نے بھارت کیخلاف فائنل میں سنچری سکور کر کے ثابت کر دیا کہ وہ ایک اچھے کھلاڑی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے والے ’فخر پاکستان‘ فخر زمان نے اپنے کیرئیر کے پہلے تین میچوں میں ایسی عمدہ کارکردگی دکھائی ہے کہ پوری پاکستانی قوم ان کے گن گا رہی ہے اور ان کے شاندار مستقبل

کیلئے دعاگو ہے اور امید ہے کہ وہ فائنل میں بھی اپنی کارکردگی برقرار رکھیں گے۔یہ تو سب ہی جان چکے ہیں کہ فخر زمان کرکٹ میںآنے سے پہلے پاک بحریہ میں سیلر تھے تاہم اپنے شوق کی وجہ سے انہوں نے نوکری چھوڑ اور کرکٹ میں آ گئے۔ وہ انتھک محنت کے بعد اب پاکستان کرکٹ ٹیم میں جگہ بنا چکے ہیں اور کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں ہی اپنا لوہا منوا لیا ہے اور اب ”فوج“ کی وردی میں ملبوس ان کی ایک تصویر بھی سامنے آ گئی ہے اب ان کی ایک ایسی تصویر منظرعام پر آ گئی ہے جسے پاکستانی بہت زیادہ پسند کر رہے ہیں اور دھڑا دھڑ شیئر بھی کی جا رہی ہے۔اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فخر زمان پاک بحریہ کی وردی میں کھڑے انتہائی معصوم مگر باشعور دکھائی دے رہے ہیں۔ اس تصویر میں بھی ان کی آنکھوں میں دیکھا جائے تو کچھ کر دکھانے کی امنگ صاف نظر آتی ہے۔قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے والے ’فخر پاکستان‘ فخر زمان نے اپنے کیرئیر کے پہلے تین میچوں میں ایسی عمدہ کارکردگی دکھائی ہے کہ پوری پاکستانی قوم ان کے گن گا رہی ہے اور ان کے شاندار مستقبل کیلئے دعاگو ہے اور امید ہے کہ وہ فائنل میں بھی اپنی کارکردگی برقرار رکھیں گے۔یہ تو سب ہی جان چکے ہیں کہ فخر زمان کرکٹ میں آنے سے پہلے پاک بحریہ میں سیلر تھے تاہم اپنے شوق کی وجہ سے انہوں نے نوکری چھوڑ اور کرکٹ میں آ گئے۔جبکہ فخر زمان نے اپنی پہلی سنچری 92 گیندوں پر مکمل کی، انہوں نے 114 رنز کی اننگز کیلئے 106 گیندوں کا سامنا کیا، جس میں 12 چوکے اور 3 چھکے بھی شامل تھے۔فخر زمان ابتدائی اوور میں ہی بومرا کی گیند پر دھونی کے ہاتھو کیچ ہوگئے تھے تاہم بھارتی بولر کی گیند امپائر نے نو بال قرار دی جس پر لیفٹ ہینڈر پاکستانی بلے باز کو ایک اور موقع ملا جس کا انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔فخر زمان چیمپئنز ٹرافی میں پہلی بار پاکستان ٹیم کی نمائندگی کررہے ہیں، بھارت کیخلاف پہلا میچ بری طرح ہارنے کے بعد انہیں جنوبی افریقا سے مقابلے کیلئے ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا، سری لنکا کیخلاف میچ میں انہوں نے شاندار نصف سنچری اسکور کی جبکہ انگلینڈ کیخلاف سیمی فائنل میں بھی انہوں نے 57 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی تھی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
75%
ٹھیک ہے
25%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین تصاویر


>