تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

پاکستان اسنوکر کا عالمی چیمپئین بن گیا

  11 اگست‬‮ 2017   |    12:39     |     کھیل

قاہرہ (ویب ڈیسک)پاکستان کے محمد آصف اور بابر مسیح نے مصر میں ہونے والی عالمی ٹیم سنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں ہم وطن محمد سجاد اور اسجد اقبال کو شکست دے کر سنوکر چیمپیئن شپ جیت لی۔خیال رہے کہ ٹیم سنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیمیں پاکستان سے تعلق رکھتی تھیں جس میں محمد آصف اور بابر

مسیح پر مشتمل پاکستان ٹیم ٹو نے پاکستان ٹیم ون کو 4-5 کے سکور سے شکست دی۔پاکستان ون ٹیم میں محمد سجاد اور اسجد اقبال شامل تھے۔اس سے قبل سیمی فائنل میں پاکستان ون نے ویلز کو چار صفر سے شکست دی تھی اور پاکستان ٹو نے بھی اسی سکور سے آئرلینڈ کو ہرایا تھا۔یہ دوسرا موقع ہے کہ پاکستان نے ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپیئن شپ جیتی ہے۔ پاکستان نے اس سے پہلے سنہ 2013 میں آئرلینڈ میں ہونے والی ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں ایران کوشکست دی تھی۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی فاتح ٹیم محمد آصف اور محمد سجاد پر مشتمل تھی۔پاکستانی کھلاڑیوں کی تقریباً ایک ماہ میں یہ تیسری بڑی کامیابی ہے۔پاکستان کے محمد سجاد نے گذشتہ ماہ کرغزستان میں ایشین 6 ریڈ بال چیمپیئن شپ کے فائنل میں ہانگ کانگ کے لی چون وائی کو شکست دی تھی اور پھر پاکستان کے محمد نسیم اختر نے چین میں ہونے والی ورلڈ انڈر 18 سنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں چین کے پی فان لی کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے تھے۔واضح رہے کہ سنوکر پاکستان کے ان چار کھیلوں میں شامل ہے جن میں وہ عالمی چیمپیئن بنا ہے۔پاکستان کے سنوکر کھلاڑی محمد یوسف نے 1994 میں اور محمد آصف نے سنہ 2012 میں سنوکر کا عالمی انفرادی اعزاز جیت چکے ہیں جبکہ دو کھلاڑی صالح محمد اور محمد سجاد ورلڈ چیمپیئن شپ کے فائنل تک پہنچنے میں کامیاب رہے تھے۔پاکستان کے دو کھلاڑی محمد یوسف اور حمزہ اکبر ایشین سنوکر چیمپیئن شپ بھی جیت چکے ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>