تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

فلاڈیلفیا کے انڈر13کرکٹر نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

  12 اگست‬‮ 2017   |    01:42     |     کھیل

لندن(ویب ڈیسک)فلاڈیلفیا کے کمسن کرکٹر نے انڈر13 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بہترین اوور کردیا۔انگلینڈ کے ڈرہم سٹی میں کھیلے جا رہے انڈر 13 مقابلے میں فلیڈیلفیا کے لیوک رابنسن نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو تن تنہا میچ میں فتح دلا دی۔فلیڈیلفیا کی ٹیم پہلی اننگز میں

صرف دس رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی اور جواب میں لینگے پارک نے ایک وکٹ کے نقصان پر دس رنز بنائے تھے کہ لیوک اپنا تیسرا اور آخری اوور کرانے کیلئے میدان میں آئے لیکن کسی کو خبر نہ تھی اگلی چھ گیندوں میں وہ نئی تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے اوور کی تمام چھ گیندوں پر وکٹیں لے کر دو ہیٹ ٹرک کرنے کے ساتھ ساتھ ایک ہی اوور میں چھ وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دے دیا اور لینگے پارک کی ٹیم 18 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ابھی تک آفیشلز نے اس کے عالمی ریکارڈ ہونے کی تصدیق نہیں کی لیکن ممکنہ طور پر یہ کرکٹ کی 149 سالہ طویل تاریخ کا واحد اور انوکھا واقعہ ہے اور جلد اس کا اعلان کردیا جائے گا۔فلاڈیلفیا کے کمسن کرکٹر نے انڈر13 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بہترین اوور کردیا۔انگلینڈ کے ڈرہم سٹی میں کھیلے جا رہے انڈر 13 مقابلے میں فلیڈیلفیا کے لیوک رابنسن نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو تن تنہا میچ میں فتح دلا دی۔فلیڈیلفیا کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف دس رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی اور جواب میں لینگے پارک نے ایک وکٹ کے نقصان پر دس رنز بنائے تھے کہ لیوک اپنا تیسرا اور آخری اوور کرانے کیلئے میدان میں آئے لیکن کسی کو خبر نہ تھی اگلی چھ گیندوں میں وہ نئی تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے اوور کی تمام چھ گیندوں پر وکٹیں لے کر دو ہیٹ ٹرک کرنے کے ساتھ ساتھ ایک ہی اوور میں چھ وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دے دیا اور لینگے پارک کی ٹیم 18 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ابھی تک آفیشلز نے اس کے عالمی ریکارڈ ہونے کی تصدیق نہیں کی لیکن ممکنہ طور پر یہ کرکٹ کی 149 سالہ طویل تاریخ کا واحد اور انوکھا واقعہ ہے اور جلد اس کا اعلان کردیا جائے گا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>