تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

اگر اسمارٹ فونز کی بات کی جائے تو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا

  13 ستمبر‬‮ 2017   |    09:43     |     کھیل

لاہور (نیوز ڈیسک) اگر اسمارٹ فونز کی بات کی جائے تو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ دنیا بھر میں بیشتر افراد جس کمپنی کی ڈیوائسز کو لینا پسند کرتے ہیں وہ سام سنگ ہے ۔ مگر ہم میں سے بیشتر افراد ہزاروں روپے ایسے سام سنگ اسمارٹ فونز خریدنے پر ضائع کردیتے ہیں جو کہ جعلی ہوتے ہیں ۔ حالانکہ دیکھنے میں وہ سام سنگ ڈیوائس ہی لگتی ہے مگر وہ جنوبی کورین کمپنی کی تیار کردہ نہیں ہوتی ۔ اگر آپ ایسے دھوکے سے بچنا چاہتے ہیں

تو اگلی بار سام سنگ کا کوئی فون خریدتے ہوئے ان چند چیزوں کا جائزہ ضرور لے لیں ۔ڈسپلےسام سنگ کے بیشتر ماڈلز میں AMOLED ڈسپلے دیا گیا ہے اور یہی اصلی اور جعلی میں فرق بھی کرسکتا ہے۔ اس طرح کا ڈسپلے برائٹ بلیک کلر کا ہوتا ہے جیسا آپ اوپر تصویر میں دیکھ سکتے ہیں، جعلی ڈیوائس میں عام طور پر گرے، بلیو یا براؤن ڈسپلے نظر آتا ہے ۔کوڈ چیک کریںفون میں سیکرٹ #7353#* کوڈ کا اندراج کریں، اصلی سام سنگ گلیکسی فون میں ایک خصوصی اپلیکشن ٹیسٹنگ مینیو کھول جائے گا،جس سے اسکرین، اسپیکر اور فون کے دیگر فنکشن کو ٹیسٹ کرنے میں مدد دیتا ہے ۔آئی ڈی نمبربیٹری کے نیچے چھپی ٹیبل ماڈل کوڈ، سیریل نمبر اور آئی ایم ای آئی کے ساتھ ہوتی ہے۔ اگر آپ #06#* انٹر کریں تو اسکرین پر آئی ایم ای آئی شو ہونے لگتا ہے جبکہ سیریل نمبر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
67%
ٹھیک ہے
33%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>