تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

پاکستا ن فٹ بال کی تابوت میں آخری کیل ٹھوکتے ہوئے

  12 اکتوبر‬‮ 2017   |    01:12     |     کھیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فٹ بال کی عالمی فیڈریشن فیفا نے پاکستا ن فٹ بال کی تابوت میں آخری کیل ٹھوکتے ہوئے اس کی رکنیت معطل کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق فٹ بال فیڈریشن اور حکومت کے مابین تنازع کا خمیازہ پاکستانی فٹبالرز کو بھگتنا پڑ گیا ،فیفا نے پاکستان فٹبال کی رکنیت معطل کردی ہے اور اب کوئی بھی پاکستانی فٹ بالرانفرادی طور پر بھی انٹر نیشنل ایونٹ میں

حصہ نہیں لے سکے گا۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سیکریٹری کے مطابق فیفاکی جانب سے اس فیصلے سے آگا ہ کردیا گیا ہے ۔ حکومتی حمایت یافتہ گروپ اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مابین فٹ بال کا تنازع گزشتہ ڈھائی سال سے عدالت میں ہے اور حکومت فٹ بال ہاؤس چلانے کےلئے ایڈمنسٹریٹر بھی مقرر کرچکی ہے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داما د کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو پاکستان فٹبال فیڈریشن کا صدر بنوانا چاہتی ہے تاہم فیفا فیصل صالح حیات اور احمد یار لودھی کو فیڈریشن کو تسلیم کرتی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کھیل خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>