تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

سابق کر کٹر عبدالقادرنے مکی ارتھر ،انضمام الحق اور مشتاق احمد پر سنگین الزامات لگا دیے

  8 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    03:50     |     کھیل

لاہور(ویب ڈیسک)سابق کرکٹر عبدالقادر نے کہا ہے کہ مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ ٹیم پر الزامات لگائے ان کے خلاف مقدمہ کرنے کے بجائے انھیں قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔اپنے ایک انٹرویو میں سابق لیگ سپنر عبدالقاد نے کہا کہ قومی کر کٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی ارتھر نے چیف سلیکٹر

انضمام الحق اور اکیڈمی کوچ مشتاق احمد کی موجودگی میں عمر اکمل کو گالیاں دیں لیکن دونوں نے لاکھوں روپے کی نوکریاں بچانے کیلئے چپ سادھ لی۔سابق کرکٹر نے کہا کہ کرکٹ کرپشن میں ملوث شرجیل خان اور خالد لطیف کو 5، 5لاکھ جبکہ عمر اکمل کو 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا جاتا ہے، حکام بیٹسمین کی مخالفت میں اس قدر آگے نکل جاتے ہیں کہ ان فٹ قرار دے کر قومی ٹیم سے باہر کر دیا، دوسری جانب اظہر علی کو نہ صرف انجکشن لگوا کر سری لنکا کے خلاف کھلایا گیا بلکہ ان فٹ یاسر شاہ کو بھی ٹیم کے ساتھ یو اے ای بھجوایا گیا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>