تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

ویرات کوہلی کی جانب سے بیان کے بعد محمد عرفان میدان میں آگئے

  8 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    06:44     |     کھیل

لاہور(نیوز ڈیسک) قومی کرکٹر محمد عرفان نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے کی جانیوالی تعریف کے بعد میدان میں آگئے ۔ محمد عرفان کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا جس میں قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ ”ویرات کوہلی کیسا شریف آدمی ہے! بڑے دل والا بڑا کھلاڑی۔ میرے دوست تمہارے لئے دعائیں۔ امید ہے کہ ہم میدان میں ایک

دوسرے کیساتھ زیادہ کرکٹ کھیلیں گے۔“محمد عرفان کی جانب سے یہ پیغام جاری ہوا تو نہ صرف پاکستانیوں نے اسے سراہا بلکہ بھارتی صارفین بھی ان کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے اور ویرات کوہلی بھی جواب دینے پر مجبور ہو گئے جنہوں نے لکھا” شکریہ“واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے گزشتہ دنوں اپنے انٹرویو کے دوران پاکستان کے سپیڈ سٹار شعیب اختر کو ’جان لیوا‘ باو¿لر قرار دیا تو محمد عرفان کو بھی مشکل باو لر قرار دیا اور یہ بھی بتایا کہ کس طرح ان کے بیٹنگ کوچ نے ایک فٹ کے سٹول پر کھڑے ہو کر انہیں عرفان کیخلاف کھیلنے کی پریکٹس کروائی تھی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>