تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

ویرات کوہلی کا جذبہ خیر سگالی، ٹرافی ڈیبیو کرنیوالے محمد سراج کو تھما دی

  8 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    08:12     |     کھیل

لاہور (نیوز ڈیسک)ویرات کوہلی کے زبردست اقدام نے کرکٹ شائقین کے دل جیت لیے، انہوں نے ڈیبیو کرنے والے محمد سراج کی خوب حوصلہ افزائی کی اور انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں جیتی گئی ٹرافی تھما دی۔ ویرات کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جیتی گئی ٹرافی ڈیبیو کرنے والے محمد سراج کو تھما دی، کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ

ان کے اس اقدام سے نوجوان کھلاڑی کا حوصلہ بڑھے گا اور مستقبل میں اس کی پرفارمنس میں بھی بہتری آئے گی۔یاد رہے کہ محمد سراج نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں کوئی یادگار پرفارمنس نہیں دے سکے، اس کے باوجود ویرات کوہلی نے ان کی صلاحیتوں کا ادراک کرتے ہوئے نوجوان کرکٹ کی جم کر حوصلہ افزائی کی، اور میچ کے بعد انعامات کی تقسیم کیلئے ہونے والی تقریب میں ٹرافی وصول کر کے نوجوان کرکٹر کے حوالے کر دی۔ انڈین کپتان ویرات کوہلی اپنے جذبہ خیر سگالی کی وجہ سے مشہور ہیں، انہوں نے پابندی کے بعد ٹیم کا حصہ بننے والے پاکستانی باؤلر محمد عامر کی بھی خوب حمایت کی تھی، اور انہیں تحفے میں اپنا بیٹ دیا تھا۔ویرات پاکستانی کھلاڑیوں کی صلاحتوں کے بھی معترف ہیں اور بیشتر مواقع پر اس کا اظہار کرتے رہتے ہیں

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>