تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

نوجوان ہر دلعزیز باؤلر نے بغیر رن دیے ساری ٹیم آؤٹ کر دی

  8 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    09:55     |     کھیل

جے پور(نیوز ڈیسک) انڈیا کے شہر جے پور سے تعلق رکھنے والے ایک 15 سالہ لیفٹ آرم باؤلر نے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران انوکھی پرفارمنس دیتے ہوئے بغیر کوئی رن دیے ساری ٹیم کو آؤٹ کر دیا۔ انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق آکاش چودھری نامی یہ 15 سالہ نوجوان جے پور کی ڈیشا کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے کھیلتا ہے۔ گزشتہ دنوں اس کی ٹیم کا پرل اکیڈمی سے

میچ ہوا تو پوری ٹیم صرف 7 اوورز میں صرف 32 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جبکہ اس کے 7 کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے واپس لوٹے۔میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں آکاش چودھری کا کہنا تھا کہ میں اس پرفارمنس پر اپنے خدا کا جتنا بھی شکر کروں کم ہے۔ کسی ایک میچ میں پاچ وکٹیں حاصل کرنے کے ریکارڈز تو بنتے رہے ہیں لیکن ساری ٹیم کو آؤٹ کرنے کا کارنامہ انجام دے کر میں بہت فخر محسوس کر رہا ہوں۔ اس نے بتایا کہ اس نے پہلے اوور میں دو، دوسرے میں اوور میں دو اور تیسرے اوور میں بھی دو وکٹیں حاصل کیں لیکن چوتھے اور آخری اوور میں بھی باقی ماندہ چاروں وکٹیں اس کی جھولی میں آ گریں۔ خیال رہے کہ آکاش چودھری نے آخری تین گیندوں پر ہیٹ ٹرک کر کے بھی ایک انوکھا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ آکاش چودھری کا کہنا ہے کہ اس کی خواہش ہے کہ وہ ایک دن ظہیر خان کی طرح کا بڑا باؤلر بن کر ملک کیلئے کھیلے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>