تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

محمد عرفان بھی ویرات کوہلی کے مداح نکلے

  8 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    10:03     |     کھیل

لاہور (نیوز ڈیسک)ایک انٹرویو میں بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ انہیں محمد عرفان سے ڈر لگتا ہے، ان کے لمبے قد کی وجہ سے سٹول پر چڑھ کر پریکٹس کی تاکہ خطرناک باؤنسر سے بچا جا سکے۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کچھ عرصہ قبل ایک انٹرویو میں پاکستانی سپیڈ سٹارز شعیب اختر اور محمد عرفان کی تعریف کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ شکر

ہے شعیب اختر کا کبھی سامنا نہیں ہوا، وہ بہت خطرناک باؤلر تھے۔ محمد عرفان کے بارے میں کوہلی کا کہنا تھا کہ انہیں محمد عرفان سے بھی ڈر لگتا ہے، ان کے لمبے قد کی وجہ سے سٹول پر چڑھ کر پریکٹس کی۔بھارتی کپتان کے اس بیان پر محمد عرفان کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے محمد عرفان کا کہنا تھا کہ کوہلی بڑے دل کے مالک ہیں، ان کیلئے ڈھیروں دعائیں، میں چاہتا ہوں کہ ہم کرکٹ کے میدانوں پر ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ کرکٹ کھیلیں۔ ان کی اس بات کے جواب میں ویرات کوہلی نے بھی انکا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>