تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

باکسر عامر خان نے تنازعات سے چھٹکارا پا کر دوبارہ ٹریننگ شروع کر د ی

  9 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    10:46     |     کھیل

بولٹن(ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے سرجری کے بعد مکمل صحتیابی اور گھریلو تنازعات سے چھٹکارا پا کر رِنگ میں دوبارہ انٹری ڈال دی، ٹریننگ کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مئی دو ہزار سولہ کی شکست گویا عامر خان کے گلے پڑ گئی تھی، کینیلو الویریز سے ہار کے بعد پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کا گھر رِنگ بن گیا تھا،

اہلیہ فریال سے کشیدگی پیدا ہوئی جس کے بعد گھریلو جھگڑا دو خاندانوں کی علیحدگی تک جا پہنچا تھا۔ ابھی غم بھولے ہی نہیں تھے کہ بازو میں تکلیف پر سرجری کرانا پڑی۔کِنگ خان نے اب تمام مسائل کو ناک آوٹ کر دیا ہے اور دوبارہ باکسنگ رِنگ میں اِن ایکشن ہو گئے، انہوں نے بولٹن جم میں باقاعدہ ٹریننگ شروع کر دی۔ مسائل سے چھٹکارا اور رِنگ میں دبنگ انٹری کی دھوم پڑ گئی ہے، باکسر عامر خان پینتیس میں سے اکتیس فائٹس جیت چکے ہیں، چار میں انہیں شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>