تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان ویمن ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 15 رنز سے شکست

  9 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    11:03     |     کھیل

شارجہ(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 15 رنز سے شکست دیدی۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں تین میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جنہوں نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے

کیٹ مارٹن 46، سوفی ڈیوائن 41، کیٹی پرکنز 26 رنزکیساتھ نمایاں رہیں۔ پاکستان کی جانب سے سعدیہ یوسف نے 3 جبکہ ایمن انور، ثنامیر اور جویریہ خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔148رنزکے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 7 وکٹ پر 132 رنز بنا سکی، ناہیدہ خان 34، جویریہ خان 27، کپتان بسمعہ معروف 25 رنز کیساتھ نمایاں رہیں۔ تھامسن نیوٹن نے 2 جبکہ لی تاہوہو اور سوفی ڈیوائن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>