تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اینڈ امپائر فیاض احمد چاچو قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے

  9 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    08:45     |     کھیل

لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان ریلوے کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اینڈ امپائر فیاض احمد چاچو جو کہ وکٹوریس کرکٹ کلب کی طرف سے بھی کھیلتے تھے۔ اس کے علاوہ مرحوم کو سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف موجودہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے ساتھ بھی کرکٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل رہا ہے۔ مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیٹی اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔ مرحوم ایک بہترین کھلاڑی،

امپائر کے علاوہ بہترین انسان بھی تھے۔ ان کی نماز جنازہ نور مسجد کرشن نگر میں ادا کی گئی۔ جس میں آئی سی سی ایوارڈ یافتہ کرکٹ آرگنائزر ملک سرور محمود ، سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ناصر عالم، حافظ محمد طاہر، میاں پرویز اختر، شاہد پرویز، محمد صادق، یحییٰ رضا، محمد جمیل، بابا محمد خورشید، حاجی عبدالرزاق، عرفان علی، محمد رفیق، عبدالعزیز، پی آر او ریلوے سپورٹس بورڈ منظور علی عارف اور اہل علاقہ کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ بعد ازاں مرحوم کو میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی 10نومبر بروز جمعۃ المبارک کو بعد نماز جمعہ نور مسجد کرشن نگر میں ادا کی جائیگی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>