تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کرنے سے کوہلی کو کتنے روپے ملتے ہیں ؟

  10 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    06:24     |     کھیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی پانچوں انگلیاں گھی میں ہیں کیونکہ کرکٹ کے میدان کے علاوہ بھی ان کی آمدنی کروڑوں میں ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس اضافی آمدن کےلیے کوہلی کو کچھ خاص نہیں کرنا پڑتا۔اچھے کھیل اور اچھے اخلاق کی بدولت کوہلی سوشل میڈیا پربھی چھائے ہی ہوئے ہیں کیونکہ فیس بک پران کے فولوورز کی تعداد 36 ملین ہے تو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر

پر بھی کوہلی کسی سے پیچھے نہیں جہاں 20 ملین لوگ انہیں فالو کر رہے ہیں ۔بات کی جائے انسٹاگرام کی تو انسٹا پر کوہلی کے پرستاروں کی تعداد 15 ملین تک پہنچ چکی ہے اور یہی بات غالبا ان کیلئے کمائی کا ایک تگڑا ذریعہ بھی ہے۔ یہ بات بہت سوں کے لیے یقیننا حیرت کا باعث ہو گی کہ کوہلی کو انسٹا گرام پر ایک پروموشنل پوسٹ کے 3 کروڑ روپے سے زائد ملتے ہیں۔امریکی جریدے فوربز نے حال ہی میں جاری کی گئی ایک فہرست میں ویرات کوہلی کو لیونل میسی سے بھی بڑا برانڈ قراردیا تھا اور اب بھارتی میڈیا نےایک پوسٹ کے عوض کوہلی کے بھاری بھرکم معاوضے کا بتا دیا ہے

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>