تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

ظہیر عباس کو پشاور زلمی گروپ کے لئے بطور صدر منتخب کرلیا گیا ہے

  10 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    08:53     |     کھیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ظہیر عباس کو پشاور زلمی گروپ کے لئے بطور صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔پشاور زلمی گروپ کی جانب سے ظہیر عباس کا نام بطور صدر اعلان کرنے پر چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ انہیں کافی خوشی ہے کہ ظہیر عباس جیسے کرکٹ سٹار پشاور زلمی ٹیم کی صدارت کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اب پشاور زلمی کو عالمی سطح پر مقبول کیے جانے کی ضرورت ہے تاکہ افریقی گلوبل ٹی 20 لیگ

میں بینونی زلمی ٹیم کامیابی حاصل کر سکےسابق کپتان ظہیر عباس ایشین بریڈمین (رنز بنانے والی مشین) کے نام سے مشہور ہیں ،انہوں نے 78ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کیلئے 5062 رنز اور 62 ون ڈے میں2572 رنزبنائے،ظہیر عباس ایشیا کے واحد بلے باز ہیں جنہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 100 سے زائد سنچریاں بنائی ہیں ۔۔پشاور زلمی ٹیم میں شمولیت کے بعد ظہیر عباس نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ نے پاکستان کی کرکٹ کو نئے زمانے میں پیش کیا ہے اور وہ پشاور زلمی گروپ کے چیئرمین جاوید آفریدی کے نقطہ نظر کی تعریف کرتے ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>