تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

پی سی بی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اگر شین وارن کے ساتھ کمنٹری کا معاہدہ طے

  10 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    09:00     |     کھیل

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے آئندہ سیزن کی ٹی وی کمنٹری کےلئے لیجنڈری لیگ سپنر شین وارن سے رابطہ کیا ہے جو پی سی بی کی اس پیشکش پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔پی سی بی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اگر شین وارن کے ساتھ کمنٹری کا معاہدہ طے پا گیا تو پی ایس ایل کی ٹیلی پروڈکشن کےلئے یہ سونے پہ سہاگہ ہوگا کیوں کہ وہ اس وقت دنیا کے مہنگے ترین کرکٹ کمنٹیٹر ہیں جو صرف انگلینڈ میں

سکائی ٹی وی اور آسٹریلیا میں چینل نائن پر کمنٹری کرتے ہیں۔پہلے دو ایڈیشن کی طرح اس بار بھی ٹی وی پروڈکشن پاکستان کرکٹ بورڈ ازخود کررہا ہے اور بورڈ کا شعبہ مارکیٹنگ اس سلسلے میں سرگرم ہوچکا ہے۔پی ایس ایل ہمسایہ ملک بھارت میں دکھانے کےلئے بھی پہلی بار انتظامات کیے گئے ہیں اور اس سلسلے میں ڈی سپورٹس کےساتھ پی سی بی کا معاہدہ طے پا چکا ہے۔دریں اثنا پاکستان سپر لیگ تھری میں ٹیموں کے انتخاب کےلئے ڈرافٹنگ کا عمل اتوار کو دوپہر دوبجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا۔ جس میں شرکت کےلئے ڈین جونز اور ٹام موڈی سمیت بعض غیرملکی فرنچائز آفیشلز بھی ہفتے کو لاہور پہنچ رہے ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>