تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کوچ چندیکا ہتھورو سنگھا اپنے عہدے سے مستعفی

  10 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    09:44     |     کھیل

ڈھاکہ (ڈیلی آزادنیو زڈیسک) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کوچ چندیکا ہتھورو سنگھا اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ ہتھورو سنگھا نے بنگلہ دیشی ٹیم کو رواں برس کھیلی گئی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اور 2019 میں شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ تک براہ راست رسائی دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، اس کے علاوہ ان کی زیر کوچنگ بنگلہ دیشی ٹیم نے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے

خلاف ٹیسٹ میچز میں تاریخی فتوحات بھی حاصل کی تھیں۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر نظم الحسن نے ہتھورو سنگھا کے استعفی کے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ ٹیم کے ساتھ مزید کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے، انہوں نے مستعفی ہونے کی کوئی وجہ نہیں بتائی تاہم انہوں نے جس محنت سے ٹیم کے ساتھ کام کیا اس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>