تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

پی ایس ایل 3: پی سی بی نے کھلاڑیوں‌ کی فہرست جاری کردی

  11 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    10:24     |     کھیل

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل ایڈیشن 3 کی ڈرافٹنگ کے لیے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی۔پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست کے مطابق پاکستان سپرلیگ کے ایڈیشن 3 کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 12 نومبر کو لاہور میں ہوگی، پی ایس ایل 3 میں حصہ لینے والی 6 فرنچائزز کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے

جاری فہرست کے مطابق 501 کھلاڑی ڈرافٹنگ کے لیے دستیاب ہوں گے، پلاٹینیم کیٹگری میں مجموعی طور پر 21 کھلاڑی شامل ہوں گے۔پلاٹینیم کیٹگری میں کرس لین، مچل جانسن، جے پی ڈومنی، احمد شہزاد سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں جبکہ این بیل، مستفیض الرحمان، ٹم بریسن اور جیمزونس، کولن منرو، لیوک رونی، کائل ایبٹ، لینڈل سمنز، شین واٹسن، الیبی مورکل، جیسن رائے کو ڈائمنڈ کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں مارلن سیموئل، تمیم اقبال، اسٹیوفن اور ٹائمل کو بھی ڈائمنڈ کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔پی سی سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹیمیں پہلے سے ہی 9 ، 9 کھلاڑیوں کا انتخاب کرچکی ہے، ہر ٹیم کو 20 کھلاڑیوں پر 12 لاکھ ڈالر تک خرچ کرسکے گی۔پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں حصہ لینے والی فرنچائزز پلاٹینیم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹگری سے ایک ایک کھلاڑی جبکہ سلور اور ایمرجنگ سے 2 ، 2 کھلاڑیوں کا انتخاب کرسکیں گی تاہم سپلیمنٹری راؤنڈ میں 4 ، 4 کھلاڑی منتخب کیے جائیں گے۔قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں حصہ لینے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کی تصاویر جاری کی گئی تھیں جس کے مطابق ساؤتھ افریقا کی ٹیم کے کھلاڑی مورکل، وینڈیز کے براوو، آسٹریلیا کے جون ہیشٹنگ انگلینڈ کے جیمز وینز اور وینڈیز کے جیسن ہولڈر شامل ہیں۔علاوہ ازیں نیوزی لینڈ کے لیوک رانچی، انگلش ٹیم کے ٹم بریسنین، عادل رشید، وینڈیز کے سیمنز، نیوزی لینڈ کے مچل مکلینگن،کولن منرو، بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان اور ساؤتھ افریقا کے وائن پارنل شامل ہیں۔واضح رہے کہ پی ایس ایل میں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں تھیں تاہم تیسرے سیزن میں ایک اور ٹیم ملتان سلطان کا اضافہ ہورہا ہے۔دریں اثناء پہلے دو سیزن میں ٹوٹل 24 میچز منعقد کیے گئے تھے تاہم تیسرے سیزن میں مقابلوں کی تعداد بڑھا کر 34 کردی گئی ہے، ابتدائی دو سیزن کے میچ دبئی میں منعقد کیے گئے تھے جبکہ فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>