تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

رواں سال میچ فیس کی وصولی میں سرفرازاحمد کا پہلا نمبر،کپتان نے 2 کروڑ 95لاکھ روپے وصول کیے

  11 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    04:00     |     کھیل

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) رواں سال میچ فیس کی وصولی میں سرفراز احمد کا پہلا نمبر رہا ،کپتان نے 2 کروڑ 95لاکھ روپے وصول کیے۔، قائمہ کمیٹی کو پیش کی جانے والی دستاویزات کے مطابق انھیں 2 کروڑ 95لاکھ 38ہزار روپے ادا کیے گئے جب کہ شعیب ملک 2 کروڑ 93لاکھ 73ہزار، اظہر علی 2 کروڑ 65لاکھ 29 ہزار، یونس خان 2 کروڑ 32لاکھ 95ہزار،

یاسر شاہ 2 کروڑ 18لاکھ41ہزار، بابر اعظم 2 کروڑ 17 لاکھ 63 ہزار، محمد عامر 2 کروڑ 8لاکھ 25ہزار اور وہاب ریاض 2 کروڑ 4 لاکھ 32 ہزار روپے وصول کرنے میں کامیاب ہوئے۔اسی طرح حسن علی ایک کروڑ 48 لاکھ 28ہزار، محمد حفیظ ایک کروڑ 42لاکھ 7 ہزار،اسد شفیق ایک کروڑ 32لاکھ 26 ہزار، مصباح الحق ایک کروڑ 30 لاکھ 47 ہزار، عماد وسیم ایک کروڑ 27 لاکھ 68 ہزار، محمد نواز ایک کروڑ ایک لاکھ 10 ہزار روپے کے حقدار بنے۔راحت علی 75لاکھ 25 ہزار، شاداب خان 73 لاکھ 89ہزار، محمد رضوان 72لاکھ 13ہزار، فخر زمان57 لاکھ 4 ہزار، جنید خان50 لاکھ 18ہزار، رومان رئیس34لاکھ 72 ہزار، محمد عباس28 لاکھ 55 ہزار، محمد اصغر24لاکھ 39ہزار، فہیم اشرف23 لاکھ 50 ہزار اور حارث سہیل 13 لاکھ 97 ہزار روپے اپنے اکانٹ میں منتقل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>