تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ

  11 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    09:19     |     کھیل

لندن (ڈیلی آزادنیو زڈیسک ) پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ صلح ہوگئی ہے اور باکسر نے فریال کے ساتھ اپنی تصویر بھی جاری کردی ہے۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان صلح ہوگئی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر عامرخان نے کہا کہ ان کے اور فریال کے درمیان معاملات حل ہوگئے ہیں۔

باکسر عامر خان نے کہا کہ میں سال کا اختتام اچھا کرنا چاہتا ہوں۔ اس موقع پر عامرخان نے انسٹا گرام پر اہلیہ فریال مخدوم کیساتھ اپنی تصاویر بھی شیئر کی۔واضح رہے کہ عامر خان کا اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ کچھ عرصے سے شدید تنازع چل رہا تھا اور نوبت علیحدگی تک جاپہنچی تھی۔ بظاہر عامر خان نے فریال پر عالمی ہیوی ویٹ چیمپپئن باکسر اینتھونی جوشوا کے ساتھ تعلقات کا الزام عائد کیا تھا جب کہ اس سے قبل فریال کی اپنے سسرال والوں سے کافی چپقلش رہی جس پر باکسر کے اپنے گھر والوں سے تعلقات بھی کشیدہ ہوگئے تھے.

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>