تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں شاہد خان آفریدی کی

  11 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    09:54     |     کھیل

ڈھاکہ (ڈیلی آزادنیو زڈیسک ) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں شاہد خان آفریدی کی تباہ کن بائولنگ کے بعد طوفانی بیٹنگ کی بدولت ڈھاکہ ڈائنامائٹس نے سلہٹ سکسرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے ہرا کر دوسری کامیابی حاصل کر لی، ڈائنامائٹس نے 102 رنز کا ہدف 7.5 اوورز میں 2 وکٹوں پر پورا کیا، آفریدی نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے

17 گیندوں پر 5 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 37 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، دریں اثنا آفریدی نے 12 رنز کے عوض 4 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں، لیوس نے 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 44 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، آفریدی کو عمدہ آل رائونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ہفتے کو ڈھاکہ میں کھیلے گئے لیگ کے دسویں میچ میں سلہٹ سکسرز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 101 رنز کا مجموعہ تشکیل دیا، آفریدی اور نارائن کی گھومتی ہوئی گیندوں کے سامنے سلہٹ سکسرز کا کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا، 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے، ابوالحسن 30 اور تیج الاسلام 16 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، آفریدی نے 4، نارائن نے 3 اور ابوحیدر نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں ڈھاکہ ڈائنامائٹس نے مطلوبہ ہدف 8 ویں اوور کی پانچویں گیند پر 2 وکٹوں پر حاصل کیا، آفریدی اور ایون لیوس نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو 59 رنز کا جاندار ا?غاز فراہم کیا، ا?فریدی 17 گیندوں پر 5 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 37 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر ٹم بریسنن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، ڈلپورٹ بھی بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے، اس کے بعد لیوس نے کپتان شکیب الحسن کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ میں 47 رنز کی ناقابل شکست شراکت جوڑ کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، لیوس 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 44 اور شکیب الحسن 18 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ ٭٭٭

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>