تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

پی ایس ایل 3 کیلئے ڈرافٹنگ کا عمل آج لاہور میں ہوگا

  12 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    01:07     |     کھیل

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لئے ڈرافٹنگ کا عمل آج لاہور میں ہوگا اور فہرست میں شامل 6 فرنچائز کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل ایڈیشن 3 کی ڈرافٹنگ کے لیے 513 کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی ہے جنہیں 5 مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔پلاٹینم کیٹیگری میں مجموعی طور پر

21، ڈائمنڈ کیٹیگری میں 22، گولڈ کیٹیگری میں 79، سلور کیٹیگری میں 298 اور ایمرجنگ کیٹیگری میں 93 کھلاڑی شامل ہیں۔پلاٹینیم کیٹیگری میں مچل جانسن، کرس لین، جے پی ڈومنی، انجیلو میتھیوز، شین واٹسن، کرس گیل، این مورگن، تھسارا پریرا، الیکس ہیلس، عمران طاہر اور احمد شہزاد سمیت دیگر شامل ہیں۔ڈائمنڈ کیٹیگری میں تمیم اقبال، ٹم برسنین، ویل پارنیل، لیوک رونچی، ڈیرن براوو، کیل ایبٹ، جیسن روئے، لیوک رائٹ، اسٹیون فن، مارلن سیموئلز اور عادل رشید سمیت دیگر شامل ہیں۔اوپل تھرنگا، دنیش چندیمل، چیڈوک والٹن، گرینٹ ایلیٹ، سیم بلنگ، آندرے فلیچر، تلکرانے دلشان، بریڈ ہوگ، جیمز فرینکلن، مارک ووڈ، جیروم ٹیلر، ویلیم پورٹرفیلڈ گولڈ کیٹیگری کا حصہ ہیں۔ڈرافٹنگ کے عمل کے لئے سلور کیٹیگری کے لئے 298 اور ایمرجنگ کیٹیگری کے لئے 93 کھلاڑیوں نے اپنی دستیابی ظاہر کی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>