تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

پی ایس ایل تھری ميں پلیئرز ڈرافٹنگ تقریب میں پی سی بی اور پی ایس ایل

  12 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    06:19     |     کھیل

لاہور (ڈیلی آزادنیو زڈیسک )پی ایس ایل تھری ميں پلیئرز ڈرافٹنگ تقریب میں پی سی بی اور پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ہم نے پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں کرانے کی کمٹمنٹ کر رکھی ہے۔پلیئر ڈرافٹنگ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کی پانچویں ٹیم ملتان سلطان کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے

انھیں مبارکباد پیش کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بار اسٹارز کی لائن اپ پہلے سے بہتر ہے ۔لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ جاری ہے جس میں 291 غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت 501کرکٹرز میں سے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جارہا ہے ۔کرکٹ کے ستاروں کی کہکشاں آج سجے گی، کون بنیں گے لاہور قلندرز؟؟ ،کون کون ہوگا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز؟؟، کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیم میں کون ہوگا شامل اور کون بنے گا ملتان سلطان کی شان ؟؟ اس کا سب کو کچھ دیر پتہ چل جائے گا ۔ڈرافٹ میں آسٹریلیا، انگلینڈ، ساوتھ افریقا، ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کے علاوہ زمبابوے، افغانستان، یو اے ای، نیپال اور کینیڈا کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔شین واٹسن ،کولن انگرام، ڈیوائن براوو، ای این بیل سمیت کئی کھلاڑی پاکستان آنے کو تیار ہیں۔ ایلبی مورکل یا کرس گیل، کون سا بلے باز کس ٹیم میں دکھائے گا کھیلاس کا پتہ ڈرافٹنگ کے بعد سب کو چل جائے گا۔ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کا چناؤ 5 کیٹیگریز میں ہوگا۔ پلاٹینم والے پلیئرز کو کم از کم ایک لاکھ 40 ہزار ڈالرز، ڈائمنڈ میں 70 ہزار ڈالرز، گولڈ میں پچاس 50ہزار ڈالرز جبکہ سلور میں 22 ہزار ڈالرز ملیں گے۔ ایمرجنگ کیٹیگری میں کھلاڑیوں کو دس ہزار ڈالرز دیئے جائیں گے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>