تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

قومی کرکٹر سعید اجمل نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا

  13 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    06:19     |     کھیل

لاہور(نیوز ڈیسک)سعید اجمل ایک دو روز میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے۔ ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی 20 تینوں طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہونگے۔ دوسرا ڈیلوری سے دنیا بھر کے بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچانے والے قومی سپنر سعید اجمل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس فیصلے کا باقاعدہ اعلان وہ دو روز میں پریس کانفرنس کر کے کریں گے۔ سعید اجمل نے 30 سال کی عمر میں

انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھا مگر پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔قومی سپنر نے 35 ٹیسٹ میچوں میں 178، 113 ون ڈے میں 184 جبکہ 64 ٹی ٹونٹی میں 85 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ 2011ء کے 8 ٹیسٹ میچز میں 50 وکٹیں لینے والے سعید اجمل اس سال کے بہترین باؤلر بھی قرار پائے تھے۔ گرین شرٹس کا 2009ء ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے میں ان کا بھی ہاتھ تھا جو میگا ایونٹ دوسرے بہترین باؤلر تھے۔ پاکستان سپر لیگ میں سعید اجمل کی خدمات اسلام آباد یونائٹڈ نے بطور سپن باولنگ کوچ حاصل کر رکھی ہے۔ خیال رہے کہ آئی سی سی نئے قوانین کے بعد ان کے باؤلنگ ایکشن پر پابندی عائد کر دی گئی اور نئے ایکشن کے ساتھ سعید اجمل بنگلا دیش کے خلاف میدان میں دوبارہ اترے، مگر اس وقت ان میں وہ کاٹ دکھائی نہیں دی۔ ایک بار ٹیم سے ڈراپ ہوئے تو دوبارہ منتخب نہ ہو سکے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>