تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

پی ایس ایل تھری میں شامل نئے چہرے، تصاویر نے کھلبلی مچادی

  13 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    09:15     |     کھیل

لاہور (نیوز ڈیسک) گزشتہ دو پی ایس ایلز کی کامیابی کے بعد بین الاقوامی کرکٹرز کی پاکستان کی کرکٹ لیگ میں دلچسپی دیدنی ہے۔پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کیلئے اتوار کے روز لاہور میں پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ٹیموں نے اگلے سال ہونے والے ٹورنامنٹ کے لیے اپنے سکواڈز کو حتمی شکل دی اور ان میں کئی غیر ملکی کھلاڑیوں نے پہلی دفعہ پی ایس ایل میں شریک ہونے کے لیے اپنے نام ڈرافٹ

میں شامل کیے اور مختلف ٹیموں کا حصہ بن گئے۔عمران طاہرایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے جنوبی افریقن سپنر عمران طاہر کو نئی ٹیم ملتان سلطان نے پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب کیا ہے۔لاہور سے تعلق رکھنے والے عمران طاہر جنوبی افریقہ کی جانب سے کھیل رہے ہیں، وہ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں اب تک 211 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ عمران طاہر ورلڈ الیون کی ٹیم کا بھی حصہ تھے جس نے حال ہی پاکستان کا دورہ کیا تھا۔جے پی ڈومنی جنوبی افریقہ کے ایک اور اہم کھلاڑی جے پی ڈومنی کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے منتخب کیا ہے۔ جے پی انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم دہلی ڈیئر ڈیولز کی بھی قیادت کر چکے ہیں۔مچل جانسن بائین بازو سے گیند بازی کرنے والے آسٹریلوی پیسر مچل جونسن کراچی کنگز کا حصہ ہونگے، آسٹریلوی فاسٹ بولر اپنے 10 سالہ انٹرنیشنل کریئر میں دنیائے کرکٹ کے تیز ترین بولرز میں شامل رہے ہیں انہوں نے 96 ٹی20 میچوں میں 114 وکٹیں حاصل کی ہیں۔کارلوس بریتھ ویٹویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کارلوس بریتھ ویٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ان ایکشن ہونگے۔ کارلوس بریتھ ویٹ نے 2016 کے ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں چار گیندوں پر چار چھکے لگا کر اپنی ٹیم کو جیت دلوائی تھی۔رضا حسن پاکستان کی جانب سے بھی کئی اہم کھلاڑیوں کو پی ایس ایل 3 میں موقع دیا جائے گا جس میں پاکستان کی جانب سے 10 ٹی 20 میچز کھیلنے والے سپنر حسن علی کا نام بھی شامل ہے۔ وہ ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر دو سال کی پابندی کاشکار ہو گئے تھے۔ان کے علاوہ پی ایس ایل کے تیسرے سیزن میں ایکشن میں دکھائی دینے والے کچھ بڑے ناموں میں ویسٹ انڈیز کے ڈیرن براوو اور ایون لیوئس ، افغانستان کے راشد خان، سری لنکا کے اینجلو میتھیوز، اور جنوبی افریقہ کے کولن انگرام بھی شامل ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>