تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

'کیرئر میں سب سے زیادہ قیمتی وکٹ سنیل گواسکر کی لی

  14 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    07:24     |     کھیل

لاہور (نیوز ڈیسک)وسیم اکرم نے بتایا کہ انہوں نے حیدر آباد میں ایک روزہ میچ کے دوران سنیل گواسکر کی وکٹ لی تھی، جب انہوں نے دوسری سلپ میں موجود فیلڈر کو کیچ دیا تھا، یہ زندگی کی سب سے قیمتی وکٹ تھی۔ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ہمارے کپتان عمران خان اور دیگر کھلاڑی ہر وقت سنیل گواسکر کی بات کرتے تھے، سنیل گواسکر کی بیٹنگ ٹیکنیک بہت اچھی تھی۔ لیجنڈری فاسٹ باؤلر نے

اعتراف کیا کہ سنیل گواسکر اپنے وقت کے بہترین اوپنر تھے، اور وہ بغیر ہیلمٹ کے کھیلا کرتے تھے، میں نے زندگی میں کئی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تاہم ان سب میں سنیل گواسکر کی وقت لینا زیادہ اہمیت کا حامل تھا۔ وسیم اکرم نے بتایا کہ انہوں نے حیدر آباد میں ایک روزہ میچ کے دوران سنیل گواسکر کی وکٹ لی تھی، جب انہوں نے دوسری سلپ میں موجود فیلڈر کو کیچ دیا تھا۔اس سے قبل شارجہ میں ایک تقریب کے دوران وسیم اکرم نے کہا کہ کرکٹ کی عالمی تنظیم میں اتنی جرات نہیں کہ پاک بھارت سیریز پر بھارتی بورڈ کو مجبور کر سکے، کھیل کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے، یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ دونوں ملکوں کے لوگ اس اہم تفریح سے محروم ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>