تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

شعیب اختر،سہواگ و دیگرکے ہمراہ سوئٹزرلینڈ میں برف پر کرکٹ کھیلیں گے

  23 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    07:08     |     کھیل

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر دیگر اسٹارز کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ میں برف پر کرکٹ کھیلیں گے۔الپائن ریزورٹ پر آئندہ برس فروری میں دو ٹوئنٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے، وریندرسہواگ، مہیلا جے وردنے، لسیتھ مالنگا، جیک کیلس جیسے کھلاڑی ٹھنڈے ماحول کو اپنے ایکشن سے گرمائیں گے،

کھلاڑیوں کو50 ہزار ڈالر تک معاوضہ ادا کیا جائے گا۔ یہ میچز 8 اور 9 فروری کو سینٹ مورٹز کی ایک منجمند جھیل پر کھیلے جائیں گے۔اس میں شعیب اختر، وریندرسہواگ، محمد کیف، مہیلا جے وردنے، لسیتھ مالنگا، مائیک ہسی، گریم اسمتھ، جیک کیلس، ڈینیئل ویٹوری، ناتھن میک کولم، گرانٹ ایلوئٹ، مونٹی پنیسر اور اویس شاہ جیسے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ اس ایونٹ کو سینٹ مورٹز آئس کرکٹ کا نام دیا گیا اور اس کا اہتمام ایک بھارتی اسپورٹس فرم نے کیا، جس کا دعویٰ ہے کہ اس نے آئی سی سی سے اجازت لے لی ہے۔گذشتہ روز اس ایونٹ کی رونمائی ہوئی جس میں سہواگ بھی شریک تھے، انھوں نے کہاکہ میں نے برف پر2 میچز کھیلنے کیلیے ہاں کرنے میں دو منٹ بھی نہیں لیے، یہ میرے لیے ایک دلچسپ تجربہ ہوگا۔ واضح رہے کہ یہ میچز سرخ گیند کے ساتھ کھیلے جائیں گے، باقی کرکٹ سامان وہی رہے گا تاہم اسپائیکس کے بجائے عام اسپورٹس شوز پہنے جائیں گے، اسٹار پلیئرز کو 40 سے 50 ہزار ڈالرز جبکہ باقی کو 20 سے 30 ہزار ڈالر معاوضہ ادا کیا جائیگا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کھیل خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>