تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

کرکٹ تاریخ کا انوکھا ریکارڈ، 2 رنز پر پوری بھارت ٹیم ڈھیر

  24 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    07:05     |     کھیل

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)کرکٹ تاریخ کا انوکھا ریکارڈ، 2 رنز پر پوری ٹیم ڈھیریہ انوکھا ریکارڈ بھارت کی ڈومیسٹک کرکٹ ٹیم کے خواتین کے ایک میچ میں بنا۔ 50 اوورز کے میچ میں پوری ٹیم صرف دو رنز بنا سکی۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اس میں ایک رن وائڈ بال کا تھا۔ کرکٹ کے کھیل میں آئے دن کوئی نہ کوئی ریکارڈ بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں

لیکن حال ہی میں ایک ایسا ریکارڈ بنا ہے جس کے بارے میں شاید ہی کسی نے سوچا ہو گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھارتی ڈومیسٹک کرکٹمیں خواتین کے ایک میچ میں کیرالا اور ناگالینڈ کی ٹیمیں میدان میں اتریں۔ ناگالینڈ نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹںگ کا فیصلہ کیا جو اس کیلئے اتنا نقصان دہ ثابت ہوا جس کا ازالہ ہی ممکن نہیں تھا۔ ناگالینڈ کی جانب سے خاتون کھلاڑی مینکا میدان میں اتریں اور انتہائی سست روی سے کھیل پیش کرنا شروع کر دیا۔ اس بات کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اپنا پہلا رن 18 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد لیا۔ اور یہ واحد رن تھا جو اس ٹیم کے حصے میں آیا۔ اس کے بعد 16ویں اوور میں ان کی وکٹ گرنے کے بعد ٹیم کے کھلاڑی حقیقت میں خزاں کے پتوں کی طرح جھڑنے لگے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کھیل خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>