تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

ڈیرن سیمی کی کامران اکمل کو اردو میں شاباش

  25 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    08:53     |     کھیل

لاہور (نیوز ڈیسک)ڈیرن سیمی کی کامران اکمل کو اردو میں شاباش شاباش شاباش کامی بوائے ،ایسے ہی کھیلتے رہو،پی ایس ایل میں بھی ایسے ہی کھیلنا ہے ،سیمیپاکستان سپر لیگ کے دوسرے سیزن کی چیمپئن پشاور زلمی کی ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی نے نیشنل ٹی ٹونٹی میں ریکارڈ ساز اننگز کھیلنے والے وکٹ کیپر کامران اکمل کو اردو

میں شاباش دی ۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی ٹونٹی میں لاہور وائٹس کی نمائندگی کرنے والے وکٹ کیپر بے باز کامران اکمل نے اسلام آباد کیخلاف 71گیندوں پر150رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر کئی ریکارڈ پاش پاش کیے جس پر انہیں کئی سابق کرکٹرز کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات آئے۔ویسٹ انڈیز کو 2مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے والے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے بھی ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شاباش شاباش کامی بوائے ،ایسے ہی کھیلتے رہو،پی ایس ایل میں بھی ایسے ہی کھیلنا ہے ، ہا ہا ہا ہا ۔ یاد رہے کہ کامران اکمل پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیزن میں بھی پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
50%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کھیل خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>