تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

ڈومیسٹک کر کٹ میں ناکامی کے باوجوددورہ نیوزی لینڈ کیلئے صہیب مقصود کی واپسی کا امکان

  27 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    02:11     |     کھیل

لاہور(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں سلیکٹرز اور ٹیم انتظامیہ کی نظریں ایک بار پھر جارحانہ بیٹنگ کرنے والے بیٹسمین صہیب مقصود پر مرکوز ہیں اور اس بات کے امکانات روشن ہیں کہ مڈل آرڈر بیٹنگ کو مضبوط کرنے کے لئے صہیب مقصود کو پاکستان ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا۔اگر انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا تو

ٹیم میں ایک اضافی بیٹسمین کو بھیجا جائے گا۔حالانکہ صہیب مقصود پنڈی میں قومی ٹی ٹوئینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے تھے۔ٹورنامنٹ میں فیصل آباد کی نمائندگی کرتے ہوئے صہیب مقصود نے 21,80,13,38,87,9,0 رنز بنائے۔تاہم چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پنڈی میں صہیبب مقصود سے ملاقات کی اور ساتھی سلیکٹرز سے مشاورت بھی کی جبکہ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔صہیب مقصود ورلڈ کپ 2015 کے علاوہ پاکستان ٹیم کے ساتھ تین بار نیوزی لینڈ کا دورہ کر چکے ہیں۔ گذشتہ سال بھی انہوں نے پاکستان ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ کا دورہ کیا تھا لیکن خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے تھے۔پاکستان کی ٹی ٹوئینٹی کرکٹ ٹیم کا اعلان ابتدائی دو ون ڈے میچوں کے بعد کیا جائے گا۔ٹی ٹوئینٹی ٹیم میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔تاہم کامران اکمل کی شمولیت کا انحصار مکی آرتھر کی رضامندی سے مشروط ہے۔ون ڈے ٹیم میںاحمد شہزاد کی جگہ اظہر علی اور عثمان شنواری کی جگہ رومان رئیس کو شامل کیا جائے گا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کھیل خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>